• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیرپارک میں تجاوزات، پارکنگ فیس وصولی کیخلاف کارروائی کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پارک میں تجاوزات اور چارج پار کنگ فیس وصول کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کر نے کی ہدایت اور ان کا مکمل خاتمہ کرنے کے فوری احکامات جاری کئے ہیں چارجڈ پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف قانون عمل کے تحت لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسا عمل دوبارہ نہ ہوسکے،یہ بات انہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پارک کے دورے کے موقع پر کہی انہوں نے مزید کہا کہ پارک کے اندر موجود تمام تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہریوں کے لئے ایک وسیع و عریض تفریح گاہ فراہم کی جا ئیں، دورےمیں چیف انجینئررام چنداور ڈائریکٹر پارکس اخلاق بیگ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین