• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، سڑک پر چلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں سڑک پر چلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب سڑک کے کنارے سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا، اسپتال میں متوفی کی شناخت 48سالہ واحد کے نام سے کی گئی جو کہ کورنگی بلال کالونی کا رہائشی تھا، ڈاکٹرز نے رپورٹ میں وجہ موت دل کا دورہ بتائی ہے۔
تازہ ترین