• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، امریکی بلاگر کا مبینہ قاتل گرفتار

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیشی پولیس نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی نژاد امریکی بلاگر ابھیجیت رائے کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک عسکریت پسند کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا مزمل حسین القاعدہ کی حامی انصار اللہ بنگلہ ٹیم کے خفیہ شعبے کا سربراہ ہے اور وہ سن 2015میں امریکی بلاگر کو قتل کرنے والی ٹیم کا حصہ تھا۔ پولیس نے مزمل حسین کو ڈھاکا کے نواحی علاقے سے ایک مخبری پر گرفتار کیا ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں ابھیجیت رائے کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
تازہ ترین