• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭نوازشریف کی قد آدم تصاویر٭ خیر مقدمی بینرز،٭لیگی ترانوں کی گونج، ٭خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت، ٭سابق وزیراعظم کا زور دار لہجہ٭ابیٹ آباد جلسے کی جھلکیاں

ایبٹ آباد(محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) سبکدوش وزیر اعظم نواز شریف اتوار کو میاں وسیع و عریض گورنمنٹ کالج گرائونڈ میں رابطہ عوام کے اولین عوامی جلسہ سے خطاب کرنے کے لئے پہنچے تو لگ رہا تھا کہ پورا علاقہ اور شہر انہیں دیکھنے اور ان کا خطاب سننے کے لئے امڈ آیا ہے جلسہ گاہ کو دیدیہ زیب پوسٹرز خیر مقدمی بینرز اور نواز شریف کی قد آور رنگین تصاویر سے سجایا گیا تھا اور مسلم لیگی ترانے گونج رہے تھے پاکستان مسلم لیگ نواز صوبہ کے پی کی پوری قیادت نواز شریف کا استقبال کرنے کے لئے موجود تھی تحریک انصاف کی حکومت کے اس صوبے سے اپنی رابطہ مہم شروع کرکے نواز شریف نے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے حریفوں سے دو دو ہاتھ کرنے کے لئے پورے طور پر تیار ہیں انہیں زوردار لہجے میں کہا کہ اگر کوئی اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ ھار جائیں گے تو اسکی سخت بھول ہگی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ میں ہارنے والا نہیں ہوں مجھے آغاز کار میں دھرنوں اور شرارتوں سے شعبدہ بازوں نے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ سبکدوش وزیر اعظم نے کہا کہ اگرعوام ساتھ دیں تو وہ گلے سڑے نظام کو بدل کر رکھ دینگے۔ نواز شریف کے عوامی جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جنہیں طلبہ گاہ میں پورا آرام و آسائش فراہم کیا گیا وہ بھی نعرے لگانے میں پیش پیش رہتیں۔ عوامی جلسے سے بلوچستان کے پختون سیاسی رہنما محمود خان اچکزئی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جلسہ گاہ سے باہر بھی عوام کی بہت بڑی تعداد موجودہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لڑنے والے لوگ نہیں تاہم جو کبھی ہاتھ آئین کی طرف اٹھے گا اسے مروڑ دینگے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ یہ وعدہ کرنا ہوگا کہ وہ کسی کو آئین سے نہیں کھیلنے دینگے ہم سب نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ سب کا مشترکہ مسئلہ ہے مشکل حالات میں ہزارہ کے عوام کا جم غفیر ثابت کرتا ہے کہ وہ محبّ ِ وطن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو آئین کو نہیں مانتا ہم اسے نہیں مانتے۔ جلسہ کے منتظمین کی بار بار درخواست کے باوجود انتظامیہ نے بیرونی مرکزی دروازہ نہیں کھولا جس کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں افراد جلسہ گاہ کے اندر نہیں پہنچ سکے۔
تازہ ترین