• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سینئر افسر مجید دستی کو آئی جی بنانا چاہتےہیں ،سہیل انور

سکھر (بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق 22گریڈ کے افسر عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ لگانا چاہتی ہے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے اختلافات ایک الگ معاملہ ہے، نواز شریف کیا رائے ونڈ میں ریفرنڈم کرائینگے؟ اگر ریفرنڈم ملک بھر میں کرایا تو انہیں پتہ لگ جائےگا،شرجیل میمن کمرکے درد کی وجہ سے اسپتال منتقل ہوئے ہیں، وہ اس وقت بھی جیل پولیس کی تحویل میں ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ وہ آزاد ہے۔ ڈاکٹر عاصم علاج کی غرض سے 6ہفتے کے لئے بیرون ملک جارہے ہیں، میں نے چیئرمین کی پریس ریلیز میں پڑھا ہے کہ جب وہ واپس آئینگے تو انہیں بڑا عہدہ دیا جائیگا۔ وہ سکھر ایئرپورٹ پر کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیا رائے ونڈ میں ریفرنڈم کرائینگے، اگر ریفرنڈم پاکستان میں کرایا تو انہیں پتہ لگ جائیگا۔ کراچی میں مظاہرین پر تشدد کے سوال پر انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، مظاہرین پر اگر پولیس نے تشدد کیا ہے تو اس حوالے سے پولیس سے ضرور پوچھا جائیگا اور اگر اس میں پولیس افسران کی غفلت و کوتاہی یا زیادتی سامنے آئی تو ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تازہ ترین