• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کےلئے ایس ایس پی حیدرآباد کی زیرصدارت ایک اجلاس ایس ایس پی آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مختلف مذہبی، سیاسی جماعتوں اور انجمنوں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اس موقع پرایس ایس پی پیر محمد شاہ نےکہاکہ جشن عبدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنا ہرشہری کی ذمہ داری ہے، انہوں نے محافل میلاد النبیﷺ کے موقع پر مقررین کی جانب سے حضوراکرم ﷺ کی تعلیمات اور حسن اخلاق کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ 12 ربیع الاول عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ضلعی پولیس کی جانب سے امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ہوٹلز،گیسٹ ہاؤسز سمیت دیگر مقامات پر نگرانی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم شہری کسی بھی قسم کے مشکوک سامان اور شخص کو دیکھیںتوفوری طورپر پولیس کا آگاہ کریں۔
تازہ ترین