• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی گورننگ بورڈ کا پہلا اجلاس بدھ کولاہور میں طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نجم سیٹھی کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بننے کے بعد بورڈ آف گورنرز کا پہلا با ضابطہ اجلاس بدھ کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ نجم سیٹھی نے اگست میں پی سی بی چیئرمین کا چارج سنبھالا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ میں فرنچائز کی جانب سے سلیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے باعث اجلاس میں گرما گرم بحث امکان ہے۔ کیوں کہ عام تاثر ہے کہ قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا جس سے کئی مستحق کھلاڑی سلیکشن سے محروم ہوگئے۔ جبکہ بعض فرنچائز کی جانب سے من پسند کھلاڑیوں کو بھی شامل کرنے کا الزام ہے۔ پی سی بی اجلاس میں اراکین کو ورلڈ الیون اور سری لنکا کے دورے پر بریفنگ دی جائے گی لاہور ویسٹ انڈیز کے سیریز کےمعاہدوں اور پی ایس ایل تھری پر بات کی جائے گی ۔ اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ اور آئینی ترامیم کے حوالے بھی بحث ہو گی۔ اجلاس میں ریجن کرکٹ کے صدر کی معیاد بڑھانے پر آئین میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی سی بی آئین میں ریجن کرکٹ کے تیسری بار صدر بننے پر پابندی ہے۔ تاہم اگر یہ تر میم ہوگئی تو بورڈ کے پسندیدہ ریجنل صدر کو اس سے فائدہ ہوگا۔
تازہ ترین