• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلب کرکٹر کے 50 اوورز میچ میں 490رنز،57چھکے جڑ دیے

جوہانسبرگ (نیوز ایجنسیز ) 20 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر نے 50 اوورز فی اننگز پر مشمل کلب کرکٹ میچ میں 490 رنز کی اننگز کھیل کر سب کو حیران کردیا۔ 20 سالہ لڑکے شان ڈیڈس ویل نے نارتھ ویسٹ یونی ورسٹی کی جانب سے کھیلتے ہوئے 151 گیندوں پر 490 رنز بنائے جس میں 57 چھکے اور 27 چوکے شامل تھے۔ نارتھ ویسٹ یونی ورسٹی نے حریف ٹیم کو 677 رنز کا ٹارگٹ دیا جس پر حریف ٹیم صرف 290 رنز ہی بنا سکی۔ شان ڈیڈس ویل نے 3 وکٹیںبھی حاصل کیں۔
تازہ ترین