• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای پی ٹیچ پروگرام، آن لائن ویب سائٹس متعارف، طلبہ کو بھاری ٹیوشن فیس سے چھٹکارا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان کے تعاون سے سبق فاونڈیشن، مکتب فاونڈیشن" اور ایی پی ٹیچ پروگرام نے کچھ ایسی آن لائن ویب سائٹس شروع کی ہیں جن کی بدولت اب بچوں کو بھاری فیس لینے والے ٹیوشن سنٹرز ،اکیڈمیز وغیرہ سے چھٹکارا مل جائیگا۔ ان ویب سائٹس میں میٹرک کے بچوں کیلئے sabaq.pk ایف ایس سی کے بچوں کیلئے maktab.pk جماعت اول سے ہشتم جماعت کے بچوں کیلئے piteach.com پاکستان میں پڑھایا جانیوالا تمام تعلیمی نصاب ،(بشمول فیڈرل بورڈ اور دیگر تمام بورڈز ) آن لائن ویڈیو لیکچرز کی صورت میں مفت دستیاب ہے۔ ان کورسز کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں ہر مضمون کے کسی بھی باب میں موجود تمام موضوعات پر ترتیب کے ساتھ ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔ کسی بھی موضوع کے حوالے سے کوئی بات اگر ایک طالب علم کو سمجھ نہیں آ رہی تو وہ صرف ایک کلک پر اپنی مطلوبہ معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، یہ تمام ویڈیو لکچرز پاکستان کی قومی زبان کو خاطر میں لاتے ہوے اردو زبان میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔کمپیوٹر گرافکس کی مدد سے ان ویڈوز میں ہر بات کی ایک تَوضِيحی تصویر کشی کی گئی ہے ۔بچوں کو جن مضامین میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ان میں بائیولوجی،فزکس ،کیمسٹری اور میتھس کے مضامین شامل ہیں۔
تازہ ترین