• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کے اعزا ز میں پارٹی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سیشن و سول کورٹس حیدرآباد کے سالانہ انسپکشن کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کے اعزا ز میں چائے پارٹی دی گئی۔ ڈسٹرکٹ بار کے صدر امداد علی انڑ، جنرل سیکریٹری کے بی لغاری، ڈسٹرکٹ بار کے دیگر عہدیداران کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وکلا نے اس موقع پر جسٹس اقبال کلہوڑو کو زیر سماعت مقدمات کے التواءکے علاوہ دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ تقریب میں سیشن کورٹ و سول کورٹ کے ججز نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین