• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کا ایک حصہ کشمیریوں کی شہادتوں کے تناظر میں حقائق مسخ کر رہا ہے

لندن (جنگ نیوز) پاکستان ہائی کمیشن لندن کے انفارمیشن ڈویژن نے کہا ہے کہ میڈیا کا ایک حصہ لائن آف کنٹرول پر اندھا دھند بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں کشمیر میں ہونے والی شہادتوں کے پس منظر میں حقائق کو مسخ اور صدر آزاد کشمیر پر بہتان طرازی کر رہا ہے جن کا کردار اور دیانت داری شبہ سے بالاتر ہے۔ اپنے ایک وضاحتی بیان میں پی ایچ ایل لندن کے انفارمیشن ڈویژن نے کہا ہے کہ صدر کے دورہ برطانیہ کا مقصد بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی سطح پر آگہی کو فروغ دینا تھا، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نےلندن میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس تقریب کا انعقاد لندن کی ایک تنظیم کوئسٹ فار ایجوکیشن (کیو ای ایف) نے آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان میں تعلیم کے فروغ دینے کے لئے کیا تھا، تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دیگر کے علاوہ کیو ای ایف کے سرپرست ڈیوڈ گرین، دیگر شخصیات اور کمیونٹی ارکان شرک ہوئے۔ میڈیا کے ایک حصے میں شائع ہونے والی یہ خبریں درست نہیں کہ صدر نے ثقافتی پرفارمنسز میں شرکت کی۔ یہ وضاحت کی گئی ہے کہ تقریب میں ثقافتی پروگرام کا آغاز ہوتے ہی صدر مسعود خان تقریب سے چلے گئے تھے۔
تازہ ترین