• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائٹ ٹیوب کو لندن اوور گرائونڈ تک توسیع دینے کا اعلان

لندن (پی اے) نائٹ ٹیوب کو جمعہ15دسمبر سے پہلی بار لندن اوور گرائونڈ تک توسیع دی جائے گی۔ 24گھنٹے سروس جمعہ اور ہفتے کو آپریٹ کی جائے گی جو نیو کراس گیٹ اور ڈالسٹن جنکشن تک ہوگی۔ اسے اگلے سال سے ہائی بری اینڈ از لنگٹن تک توسیع دی جائے گی۔ لندن اوور گرائونڈ چھٹی لائن ہوگی جو لیٹ نائٹ سروس آپریٹ کرے گی۔ میئر لندن صادق خان نے کہا کہ اس سروس کی وجہ سے جو ہزاروں افراد دارالحکومت میں کام کرتے ہیں یا نائٹ لائف انجوائے کرنے آتے ہیں ان کو فائدہ اور سہولت میسر آئے گی۔ لندن نائٹ ٹیوب سروس سے ہر ویک اینڈ پر تقریباً30000مسافر سفر کرتے ہیں۔ کراس ریل ورک کی وجہ سے لندن اوور نائٹ ٹیوب وائٹ چیپل سٹیشن پر ابتدا میں سٹاپ نہیں کرے گی۔ کام مکمل ہونے کے بعد ٹرین رکے گی۔ خیال ہے کہ موسم گرما2018ء سے وائٹ چیپل سٹیشن سے سروس شروع ہوگی۔ یہ لندن اوور گرائونڈ کی دسویں سالگرہ کا سال ہے۔ اس سروس سے لوکل اور وسیع تر معیشت کو فائدہ ہوگا۔ ٹی ایف ایل کے ڈائریکٹر جوناتھن فوکس نے کہا کہ اس سروس سے ہزاروں ورکرز کو فائدہ پہنچے گا۔
تازہ ترین