• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی 20: کراچی ریجن نے اسلام آباد کو شکست دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی ریجن کی ٹیم نے اسلام آباد ریجن کی ٹیم کو 19رنز سے شکست دے دی اور مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کی۔ اس جیت کے بعد کراچی کی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ لاہور نے فاٹا کو 19رنز سے شکست دے دی۔ پنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں پیر کے روزاسلام آباد ریجن کے کپتان زوہیب احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی ریجن کی ٹیم 19اوورز میں148رنز بناکر آوٹ ہو گئی، اسد شفیق نے 45 اورسرفراز احمد نے 28 رنز بنائے۔ محمد عرفان اور عمر گل نے3،3وکٹ حاصل کیے ۔جواب میں اسلام آباد ریجن کی ٹیم5وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنا سکی۔ نعمان انور نے 34، شان مسعود نے 25 رنز بنائے۔ ذوالفقار بابر، تابش خان، رومان رئیس، اعظم خان اور انور علی نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ اسد شفیق مین آف دی میچ قرار پائے۔ دوسرے میچ میں لاہور نےچار وکٹ پر 177 رنز بنائے۔ حسین طلعت نے68، محمد حفیظ نے31 اور احمد شہزاد نے 29 رنز بنائے۔فاٹا کی ٹیم سات وکٹ پر 158رنز بناسکی ۔ سہیل اختر نے 74 اور آصف آفریدی نے37 رنز اسکور کئے، اعزاز چیمہ نے تین وکٹ حاصل کئے۔
تازہ ترین