• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سے 3 سال میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی،ہارون رشید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائر یکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 سال میں پاکستان میں مکمل طور پر انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے جب کہ سیکورٹی سے متعلق کرکٹ فیڈریشن آف کرکٹ ایسوسی ایشن (فیکا) کے تمام تحفظات دور کردیے ہیں۔ وہ پیر کو اسلام آباد میں اسپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے دوران بر یفنگ دے رہے تھے۔ ہوم سیریز کے لئے مختلف کرکٹ بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور 2 سے 3 سال میں پاکستان میں مکمل طور پر انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کا ڈھانچہ بدلنے کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے لئے کھلاڑیوں کی ملازمت کا تحفظ بھی ضروری ہے۔ کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے لئے کھلاڑیوں کو معاشی تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔ سینیٹ کمیٹی نے 27 نومبر کو ہونے والے آئندہ اجلاس میں صوبائی وزرا اور سیکریٹریز کھیل کو بھی بریفنگ کے لئے طلب کرلیا۔
تازہ ترین