• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ، اقلیتوں پر تنقید ، کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف اندراج مقدمہ کی اپیل خارج

Todays Print

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف اقلیتوں پر تنقید کے سلسلے میں اندراج مقدمہ کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل خارج کرتےہوئے درخواست گزار کو سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ایم اے جوزف فرانسس کی اپیل پر سماعت کی جس میں پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیپٹن (ر)صفدر نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے بارے میں نامناسب بیان دیا۔جس سے غیر مسلموں کی دل آزاری ہوئی ۔آئین کسی طبقے کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی اجازت نہیں دیتا۔ عدالت نے درخواست گزار کو سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

تازہ ترین