• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا پاکستانی مریضوں کیلئےویزا اجراء آسان،تعداد بڑھا دی گئی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان کی جانب سے جگر کی پیوند کاری اور امراض قلب کے علاج کیلئے پاکستان نے جن دوست ملکوں سے رابطہ کیا تھا اُن کی جانب سے انتہائی سرعت کے ساتھ مثبت ردعمل کی پیش نظر بھارت نے پاکستان کی جانب سے علاج کے خواہشمند افراد کو ویزوں کی فراہمی میں آسانی اور تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے بوہرہ برادری سے تعلق رکھنے والے 33 پاکستانی بچوں کوویزوں کے اجراءکی منظوری دے دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سشما سوراج نے کہاکہ ہم بوہرہ برادری کے 33پاکستانی بچوں کوویزہ جاری کررہے ہیں جنہیں کمیونٹی کے روحانی پیشوا سید نامفضل سیف الدین کی طر ف سے مدعوکیا گیا ہے۔ سشما سوراج نے کہاکہ ایک اورپاکستانی مزمل کوبھی ہارٹ سرجری کےلئے ویزہ جاری کیاگیاہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے پاکستان سے علاج کیلئے آنے والے مریضوں کیلئے یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ جب تک خارجہ اُمور کے وزیر یا مشیر ویزے کی سفارش نہیں کریں گے ویزہ فراہم نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین