• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر اور سیف علی خان لو جہاد کی قیادت کررہے ہیں، بھارتی انتہا پسند تنظیم

ممبئی (ٹی وی رپورٹ) بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشدنے الزام لگایا ہے کہ بھارتی اداکار عامر خان اور سیف علی خان دونوں لو جہاد کے ساتھ نامی مشن پر کام کررہے ہیں ۔ اس مشن کے تحت سیف نے کرینہ کپور عامر خان نے کرن رائے سے شادی کی ۔ اس جہاد پیار کے تحت ہندو لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر مسلمان بنایا جاتا ہے اور بھارتی کلچر تباہ یا جاتا ہے ۔

وشوا ہندو پریشد کے مطابق ایک اور طریقہ کار یہ ہے کہ چیٹنگ کی ذریعے بھارتی ناریوں کو مسلمان نوجوان لبھاتے ہیں اور شادیاں کرتے ہیں ور ان کے جو بچے ہوتے ہیں وہ مسلمان ہوتے ہیں ۔ اس مشن کے خلاف وشوہندو پریشد نے لو جہاد کے نام سے ایک گمراہ کن میلے کا انعقاد کیا ہے جس میں اسٹال لگائے گئے اس میں لوگوں کو سمجھارہے ہیں کہ وہ جال میں نہ پھنسیں ۔ دوسری جانب وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی جانب سے 15 صفحات پر مشتمل اسلام مخالف کتاب کو اسکول فیئر ویل میں تقسیم کیا گیا ۔

تقریب میں اسلام مخالف پمفلٹ اور دیگر قسم کا مواد بھی تقسیم کیا گیا ۔ فیئر ویل پر بتایا گیا کہ کس طرح سے ہندوستانی لڑکیاں اپنے آپ کو ”لو جہاد “ سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ گزشتہ روز راجھستان کے ایک علاقے میں ہندوؤں کے ایک گروپ نے اچانک مسلمان راہ گیروں پر حملہ کردیا اور ان پر اسپرے کیا اور گالیاں دیں ان کو پاکستان کا ایجنٹ قرار دیا اور ان کو ملک سے چلے جانے کا کہا ۔ تقریباً تمام بھارتی ٹی وی اسٹیشنوں پر اس کو بدترین پروفائلنگ آف مسلمز قرار دیا جاتا ہے ۔ ایک چینل ٹی وی نے کہا ہے کہ وشوا ہندو پریشد یہ بھول گئی ہے کہ مسلمان لڑکیاں بھی ہندوؤں سے شادیاں کررہی ہیں اور بقول اس ٹیلی ویژن کے ایک سیکولر معاشرہ جنم لے رہا ہے۔

تازہ ترین