• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن، ریاض (رائٹرز) سعودی عرب میں سیکورٹی حکام نے پیر کے روز بتایا کہ ان کے ملک کو فروری کے مہینے سے سائبر جاسوسی کا سامنا ہے، اس عرصے کے دوران مشرق وسطیٰ کے 5دیگر ممالک اور خطے کے باہر کئی ممالک کو بھی بڑے پیمانے پر جاری اس مہم کا سامنا رہا ہے۔ سعودی حکومت کے نیشنل سائبر سیکورٹی سینٹر نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کو ایک ہیکرز کی جانب سے ایک مہم کا سامنا ہے، اس ہیکنگ مہم کا طریقہ ویسا ہی ہے جیسا کہ ایک حملہ آور گروپ جسے امریکی سائبر کمپنی پالو ایلٹو نیٹ ورکس نے ’’مڈی واٹر‘‘ کا نام دیا ہے کی طرح کا ہے۔
تازہ ترین