• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی میں 50فیصد سے زائد شادیاں 3سال سے زیادہ نہیں چل پاتیں، رپورٹ

دبئی(مانیٹر نگ سیل)متحدہ عرب امارات کے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ابو ظہبی میں 50 فیصد سے زائد شادیاں 3سال سے زیادہ عرصے تک نہیں چل پاتیں۔ابو ظہبی کے شماریات مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 5892 شادیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 3327 خواتین کا تعلق امارات سے تھا۔اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس طلاق کے 1922 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 978 خواتین کا تعلق امارات سے تھا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ہونے والی شادیوں میں 28.2 فیصد سے زائد جوڑے ایک ساتھ شادی کا ایک سال بھی مکمل نہیں کر پائے۔اعدادو شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مردوں کی شادی کی اوسط عمر 28.7 سال جب کہ خواتین کی شادی کی اوسط عمر 25.6 سال ہے۔یو اے ای میں مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ شادیاں رجسٹرڈ ہوئیں جب کہ جون کے مہینے میں سب سے کم شادیاں ریکارڈ کی گئیں۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ابو ظہبی میں 1975 کے بعد سے شادیوں کی شرح میں 5 اعشاریہ 8 فیصد سالانہ اضافہ ہو رہا ہے جب کہ 2015 کے مقابلے میں گزشتہ برس شادی کا بندھن ٹوٹنے کی شرح میں تھوڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، یعنی اس مدت کے دوران 1000 شادیوں میں طلاق کی شرح 7 اعشاریہ 9 سے کم ہو کر 7.6 تک دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق یواے ای میں 15 یا اس سے زائد عمر کے 58 اعشاریہ 6 فیصد لوگ شادی شدی جب کہ 35 اعشاریہ 7 فیصد غیر شادی شدہ ہیں، اس کے علاوہ باقی تمام لوگ طلاق یافتہ ہیں۔
تازہ ترین