• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ واقعہ پورے ملک کیلئےباعث شرمندگی ہے ، خواتین ارکان اسمبلی

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی، کامرس رپورٹر) رکن قومی اسمبلی اور ویمن کاکس کی چیئر پرسن شائستہ پرویز ملک نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کہا کہ ڈی آئی خان میں چھوٹی بچی کے ساتھ ہونے والاواقعہ پورے ملک کے لئے باعث شرمندگی ہے،پارلیمنٹ اس واقعہ پر اس بچی کے ساتھ کھڑی ہو اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے،اگر ملک میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہوگا تو کسی کو تحفظ نہیں مل سکے گا۔ شازیہ مری نے کہا کہ ڈی آئی خان میں بچی کی جس طرح بے حرمتی کی گئی ایسی مثال دنیا میں نظر نہیں آتی، داور کنڈی کو یہ معاملہ ایوان میں اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔میں کسی سیاسی جماعت پر سوال نہیں اٹھانا چاہتی لیکن یہ معاملہ بہت سنگین ہے قومی اسمبلی اس معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لے، ویمن کاکس کومتحرک کیا جائے اور اس کا ایک وفد ڈی آئی خان جائے اور بچی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے۔ اس معاملے پر ارکان اسمبلی ثمن سلطانہ جعفری، منزہ حسن اوردیگر نےبھی اظہار خیال کیا۔
تازہ ترین