• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں،حقوق لینا جانتی ہوں،ریحام خان

لکی مروت(نمائندہ جنگ) ریحام فا ؤنڈیشن کی سربراہ اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ان پر سرکٹ ہا ؤس کے دروازے بند کرنے والے جان لیں کہ دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں،حقوق لینا جانتی ہوں، سرکٹ ہا ؤس سے روکنے والے جان لیں،خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمارے کیلئے گھروں کے دروازے کھول دیئے ہیں،خیبر پختونخوا کے عوام نے ان کیلئے اپنے گھروں کے دروازے کھول دیئے ہیں ،کوئی میرے لئے راستہ بند کرسکتا ہے نہ دھمکی دے کر کہیں آنے جانے سے روک سکتا ہے کیونکہ میں پختون ہوں اور پختون صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکاتے ہیں وہ کسی سے نہیں ڈرتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوسرے مروت سپورٹس گالاکی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،ریحام خان نے کہا کہ کوئی فون یا ٹیکسٹ میسج پر ان کی آواز کو نہیں دبا سکتا ، وہ خیبر پختونخوا میں ڈیرہ، لکی، تورغر، چترال یا جہاں بھی جائیں گی عوام کے جائز حقوق کے لئے آواز اٹھائیں گی۔
تازہ ترین