• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ مخالف تقاریر،نواز شریف اور اسفند یار کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

Todays Print

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور کی سیشن عدالت نے ایبٹ آباد جلسے میں عدلیہ مخالف تقریر کرنے پرسابق وزیر اعظم نواز شریف اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 نومبر تک جواب طلب کر لیالاہور کےایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیاض بٹر نے کیس کی سماعت کی، پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف اور اسفند یار ولی نے ایبٹ آباد جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر کی،دونوں سیاست دانوں نے عوام کو ملکی اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی، عدلیہ کے خلاف نفرت پر مبنی ان کی تقاریر غداری کے زمرے میں آتی ہیں۔

تازہ ترین