• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور حملے میں استعمال رکشے کا چیسس اوررجسٹریشن نمبر جعلی نکلا

Todays Print

پشاور(آئی این پی ) پشاور کی زرعی یونیورسٹی پر حملے میں استعمال ہونے والے رکشے کا رجسٹریشن نمبر اور چیسس نمبرجعلی نکلا،حملہ آوروں کے زیراستعمال رکشے کاچیسس نمبر ٹیمپرکرایا گیاتھا ۔ حکومتی ریکارڈ کے مطابق دستاویزات میں رکشے کا اصل چیسس نمبراین اے آر79015ہے جبکہ ٹیپمرنگ کےبعد چیسسز نمبراین ا ے آر86455 کیا گیا ہے۔ اسی طرح دستاویزات میں رکشےکا نمبرجی بی 5769ہے اور رکشا ابراہیم کےنام پررجسٹرڈ ہے۔

تازہ ترین