• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ ہفتے وفاقی حکومت بجلی کے جدید ترین پیکیج کا اعلان کرے گی، ترجمان

Todays Print

اسلام آباد (حنیف خالد) وزارت انرجی کے پاور ڈویژن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی پیداوار ساڑھے پندرہ ہزار میگاواٹ ہے جبکہ ملکی ضرورت ساڑھے تیرہ ہزار میگاواٹ ہے اسطرح پاکستان کی موجودہ حکومت نےسوا چار سال میں ضرورت سے دو ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کر دی ہے آئندہ ہفتے بجلی کی لوڈشیڈجنگ کے متعلق وفاقی حکومت تاریخی اعلان کرے گی پاور ڈویژن کے ترجمان نے نگ کو بتایا کہ 2013 سے اب تک موجودہ حکومت کے دانشمندانہ فیصلوں سے اضافی سات ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے جب کہ مئی 2018تک مزید چار ہزار میگاواٹ بجلی نئے پاور پلانٹوں کے کام شروع کرنے کی وجہ سے سسٹم میں آجائے گی۔

تازہ ترین