• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب،کل سے عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک کرانا لازمی قرار

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز)سعودی عرب نے کل بروزسوموارسے عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک کرانا لازمی قرار دیا ہے،45سال سے زائد افراد کو رعایت دی گئی ہے جبکہ 12سال سے کم عمر بچوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک کرانا پیر سے لازمی قرار دیا ہے لوگوں کی شکایت پر بائیومیٹرک ایک ماہ کے لیے موخر کر دیا تھا۔ بائیومیٹرک کے تحت عمرہ زائرین کو پاکستان میں فنگرپرنٹ دینے ہوتے ہیں ۔پیر سے جو بھی زائرین عمرہ کے لیے جائیں گے ان کے لیے پاکستان میں ہی بائیو میٹرک کرانا لازمی ہوگا جبکہ 45 سال سے زائد افراد کے لئے ایک معینہ مدت کے استثنیٰ حاصل ہے جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے بائیو میٹرک کرانا لازمی نہیں ہے۔

تازہ ترین