• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈبلیو ایم کا بیت المقدس سے متعلق فیصلے کے خلاف امریکی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماؤں اور کارکنان نے امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا قبل ازیں احتجاجی ریلی نمائش چورنگی سے نکالی گئی ریلی کے شرکا ء نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی، مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس نے قونصلیٹ جانے والے تمام راستوں کوکنٹینرز لگا کر سیل کر دیا لیکن مظاہرین قونصلیٹ کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہو گئے،مضاہرین نے قونصلیٹ کے سامنے امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے،احتجاجی مظاہرے سےعلامہ مختار امامی ،علامہ باقر عباس زیدی،علامہ مبشر حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے یروشلم (بیت المقدس) کو اسرائیل کا دارلخلافہ قرار دیکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان آگے بڑھ کر اسلامی ممالک کو موٹیویٹ کرے اور دنیا بھر کے ممالک امریکا سے اپنے تعلقات منقطع کریں،رہنماوں نے امریکی سفارت کاروں کی ملک سے بے دخلی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسلامی حمیت اور ملی غیرت کا تقاضا ہے امریکی عزائم کوکامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا قبلہ اول کا دفاع ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔بیت القدس کے ایشو پر ہم فلسطینی قیادت کے موقف کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔احتجاجی مظاہرے میں علامہ مبشر حسن،مولانا حیدر عباس،مولانا صادق جعفری،مولانا نشان حیدر۔میثم عابدی،آصف صفوی اور میر تقی ظفر سمیت متعدد نامور مذہبی و سماجی شخصیات بھی شریک تھیں۔
تازہ ترین