• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل میں پانچ روزہ عالمی اردو کانفرنس21 دسمبر سےشروع ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں 21 دسمبر سے25 دسمبر تک عالمی اردو کانفرنس منعقد ہوگی،5 روزہ یہ عالمی اردو کانفرنس کے10ویں اور پاکستان کے 70 سالہ جشن کے طور پر منائی جائے گی،یہ عالمی اردو کانفرنس ارٹس کونسل آف پاکستان میں جاری یوم آزادی پاکستان کے 70 سالہ جشن کا تسلسل ہوگی اور اس کانفرنس کے آخری دن کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے منسوب کیا جارہا ہے جو انکی سالگرہ کا دن بھی ہوگا،جس میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی ،حاصل خان بزنجو ،جاوید جبار اور دیگر اسکالرز بانی پاکستان کے وژن پر خیالات کا اظہار کریں گے،آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے بتایا ہے کہ اس سال کی عالمی اردو کانفرنس گذشتہ برسوں کی نسبت کئی گناہ بڑی ہوگی جس میں نہ صرف دنیا بھر سے آنے والے مندوبین کی تعداد بہت زیادہ ہوگی بلکہ اس سال جو پروگرام تشکیل دئے گئے ہیں  اس کا ہجم بھی بہت زیادہ ہے۔پاکستان کی 70 سالہ ثقافت، موسیقی ،شاعری ،ادب ،فلم ،رقص ،تھیٹر،ڈرامہ صحافت اور دیگر چیدہ چیدہ شعبوں میں ہم نے کیا کھویا اور کیاپایا کے تھیم کو لیکر متعلقہ شعبوں کے ماہرین اپنے تاثرات اور ماہرانہ رائے پیش کریں گے،اس سال ہندوستان کے ادیب ،شعراء اور دانشوروں کی  شرکت متوقع ہے۔
تازہ ترین