• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 8 ارب ڈالر کی ترسیلات زربھیجیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 18 کے پہلے 5 ماہ(جولائی تا نومبر) میں8021.18 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں7919.74 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔نومبر 2017 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1576.72 ملین ڈالر تھی جو اکتوبر 2017 کے مقابلے میں 4.7فیصد کم، اورنومبر 2016 کے مقابلے میں 2.6فیصدکم ہیں۔ بلحاظ ملک نومبر 2017کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان)اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 409.52 ملین ڈالر، 352.64 ملین ڈالر،204.28 ملین ڈالر،213.47 ملین ڈالر،191.83 ملین ڈالر، اور 49.06 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ نومبر 2016 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 465.19 ملین ڈالر،362.82 ملین ڈالر، 194.04 ملین ڈالر، 192.8ملین ڈالر،193.12 ملین ڈالر اور37.03 ملین ڈالر تھیں۔نومبر 2017کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 155.92 ملین ڈالر رہیں جبکہ نومبر 2016میں ان ملکوں سے173.35 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔
تازہ ترین