• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میرا قد بہت چھوٹا ہے۔
اسکول میں سب بچے مذاق اڑاتے ہیں۔
میرا قد تیزی سے بڑھ جائے،
ایسی کوئی دوا دے دیجئے۔‘‘
میں نے رونی صورت بنا کر درخواست کی۔
حکیم صاحب نے ہم دردی سے میری بات سنی۔
پھر سوچ میں ڈوب گئے۔
’’آپ اتنے بڑے حکیم ہیں۔
آپ کے پاس بہت سے نسخے ہوں گے۔
مجھے قد بڑا کرنے کا کوئی نسخہ بتا دیجئے نا۔‘‘
میں نے اصرار کیا۔
’’بیٹے، ظاہری قد کچھ نہیں ہوتا۔
نام بڑا کرنا چاہئے۔اچھے اچھے کام کرو۔
اچھی اچھی کہانیاں لکھو۔‘‘
نونہال کے ایڈیٹر حکیم مسعود احمد برکاتی نے نصیحت کی۔

تازہ ترین