• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعت کی بحالی کیلئےمعیاری فلمیںہماری ضرورت ہیں، حیدر سلطان

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کی مستقل بحالی اور معیاری فلموں کی تیاری کے رحجان میں اضافہ خوش آئند اور ہماری آج کی ضرورت بھی ہیں ۔ فلمی صنعت کے استحکام کے لیے اب ضروری ہوگیا ہے کہ بڑی تعداد میں مسلسل فلمیں بنائی جائیں۔ یہ بات انہوں نے یہاں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے کے دوران خصوصی گفتگو میں کہی۔ اس موقع پر فلم ڈائریکڑ سلیم بٹ ، اداکارہ صائمہ ، راشد محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔ حیدر سلطان نے مزید کہا کہ فلمی صنعت کے حالات میں بہتری اور اپنی فلموں کی مانگ میں اضافہ بہت اطمینان بخش صورت حال کی عکاس ہے ،لیکن افسوس کی بات ہے ۔ ابھی تک حکومت کی جانب سے اس پر کسی مثبت ردعمل کا اظہار نہیں کیا جارہا۔ یہ تمام تر بہتری فلم انڈسڑی کے لوگوں کے مسلسل کام اور پرعزم رہنے کے سبب ہوئی۔
تازہ ترین