• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”سورما “میں کام کیلئے2سے3بار انکار کیا،دلجیت دوسانجھ

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ اداکار دلجیت دوسانجھ نے کہا ہے کہ ہاکی کے کھلاڑی سندیپ سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم ”سورما “میں کام کے لئے ابتدا میں2 سے 3 بار انکار کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار دلجیت دوسانجھ نے کہاکہ پروڈیوسرز نے مجھے فلم ”سورما “میں کام کرنے کی پیشکش کی، پہلے مجھے لگا کہ مجھے فلم کا حصہ نہیں ہوناچاہیے کیونکہ اس سے قبل ہاکی پر فلم ”چک دے انڈیا “ بن چکی ہے اور ”گولڈ“ کی عکسبندی مکمل ہو چکی ہے، میں نے فلم کے لئے ابتداءمیں 2 سے 3 بار انکار کیا لیکن فلم کی کہانی اور سندیپ سنگھ کے زندگی کے سفر کی کہانی سننے کے بعد فلم کی پیشکش قبول کی۔ فلم میں تاپسی پنو بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین