• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ پاتھ سے لاش ملی،دیگر واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی سیکٹر 51 سی میں واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے 13 سالہ تیزل ولد سلیم جاں بحق ہوگیا، ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 5 سے متصل رحمان روڈ کے فٹ پاتھ سے 50 سالہ شخص کی ملی ، پولیس نے ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق مقتول کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی لاش شناخت کیلئے سرد خانے میں رکھوادی ہے،ملیر کینٹ سے متصل سادات امروہہ سوسائٹی مکان نمبر A- 30 میں رہائش پذیر 22 سالہ خاتون صائمہ زوجہ شاہ نواز نے گھریلوں جھگڑے کے دوران کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی ، پولیس کے مطابق متوفیہ کا اپنے شوہر سے کافی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا ، متوفیہ کا دو سال کا بیٹاہے۔
تازہ ترین