• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایسوسی ایشن آف پیتھالوجسٹس، سالانہ کانفرنس جمعر ا ت سے ہو گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف پیتھالوجسٹس کی چالیسویں سالانہ کانفرنس 14دسمبر سے ایس آئی یو ٹی میں منعقد ہو گی۔3روزہ کانفرنس میں یونان کے ڈاکٹر جارج کونٹو جارگوس ، لبنان کے ڈاکٹر مروان مصری،امریکہ کے ڈاکٹر رضوان نعیم ، برطانیہ کے ڈاکٹر سلکے شیلنزاور ڈاکٹر طارق شفیع اورملائشیا کی ڈاکٹر جولینا عبدالجلیل سمیت ملک بھر سے پیتھالوجسٹس شرکت کریں گے اور اپنے مقالے پیش کریں گے ۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین اور ایس آئی یو ٹی کے پروفیسر نقی ظفر نے کہا کہ اس سال کانفرنس کا موضوع پاکستان میں پیتھالوجی کے 70سال ہے جو ملکی ماہرین کے لئے کارآمد ثابت ہوگی ۔
تازہ ترین