• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شورابرادری میں دراڑیں،ارباب جعفرشوروملک اسدسکندرکے ہوگئے

Todays Print

حیدرآباد (رپورٹ / اے بی سومرو) پاکستان پیپلز پارٹی سے منسلک رکن قومی اسمبلی و سابق ناظم جامشورو ملک اسد سکندر نے پارٹی قیادت سے معاملات درست سمت میں آنے کے بعد ضلع جامشورو کی شورا برادری میں دراڑیں ڈال کر سیاسی مخالفین کو دو حصوں میں تقسیم کردیا۔شو را برادری کے 14 سردار اور 15 ہزار کے قریب ووٹ بینک رکھنے والے ارباب جعفر خان شورو نے ملک اسد سکندر کا گروپ جوائن کرلیا‘ 9 ماہ قبل پارٹی میں اختلافات شروع ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے ملک اسد سکندر کی کمزرو سیاسی پوزیشن کا فائدہ اٹھانے کے لئے ضلع جامشورو کے ضلعی اور انتظامی معاملات میں روڑے اٹکائے اور ایم پی اے سکندر شورو کے ہمراہ ملک اسد کی جگہ سیاسی متبادل لانے کی کوشش کی۔بعد ازاں مذکورہ ایم پی ایز نے ملک اسد سکندر کے ذاتی اور سیاسی مخالف ان کے کزن مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک چنگیز کو پارٹی میں شامل کرانے کی کوشش کی جبکہ ضلع جاذمشورو میں ملک اسد سکندر کی حمایت یافتہ سرکاری مشینری کی بھی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی۔

تازہ ترین