• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ،راشد سومرو

انوابشاہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام(ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ میں کرپشن،بھوک و بدحالی عروج پر ہے پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔25دسمبر کو نوابشاہ میں سندھ کے اجتماعی مسائل پر جلسہ کیا جائیگا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اومنی گروپ نے شوگر ملیں اسٹارٹ نہ کر کے سندھ کے کاشتکاروں کو معاشی طور پر برباد اور زراعت کو تباہ کر دیا ہے۔راشد محمود سومرو نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات یا قومی حکومت بنانا غیر جمہوری عمل ہے ہم اسکی حمایت نہیں کریں گے۔
تازہ ترین