• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی حمایت کرے، روس

نئی دہلی(رائٹرز، خبرایجنسیاں) روس نےبھارت سے کہا ہےکہ وہ چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی حمایت کرے، نئی دہلی کو منصوبے میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرکے فوائد اٹھانے چاہئیں، ماسکو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے کے لئے پاکستان کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی میں روس ، بھارت اور چین کے وزرائےخارجہ کا15ویں سہ فریقی اجلاس ہوا جس میں دہشتگردی ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، بعد ازاں پریس بریفنگ میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لائوروف نے کہا کہ بھارت کو چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے فوائد اٹھانے چاہئیں،پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے ،ہم اس سلسلے میں پاکستان سے تعاون کے لئے تیار ہیں اور میرے خیال میں ہر ملک کو ایسا کرنا چاہیے۔ اس موقع پربھارتی وزیرخارجہ ششما سوراج نے کہا کہ سہ فریقی اجلاس میں تینوں ملکوں کے وزراءخارجہ نے دہشت گردی مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی سیاسی صورتحال اورعالمی معیشت کو درپیش چیلنجز ، منظم جرائم ، منشیات کی اسمگلنگ، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا۔چین کی وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ تینوں ملکوں کی بڑی عالمی ذمہ داریاں ہیں اور انہیں دنیا میں مثبت پیشرفت یقینی بنانے کےلئے کردار ادا کرنا چاہیے، انہوں نے کہاکہ اجلاس میں ہم نے عالمی صورتحال اور مشترکہ مفادات کے معاملات پر تفصیلی غور کیا ہے یہ ایک موثر عملی اور کامیاب اجلاس تھا۔
تازہ ترین