• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجفی رپورٹ کے بعدوزیراعلیٰ ایوان میں آکر وضاحت کریں، محمودالرشید

لاہور(نمائندہ خصو صی،خصو صی رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے فوری پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نجفی رپورٹ آنے کے بعدوزیراعلیٰ ایوان میں آکر وضاحت کریں،56کمپنیوں میں ہونیوالی مالی بے ضابطگیوں اور تحقیقات سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے،بتایا جائے مذکورہ کمپنیوں کا ابھی تک مکمل آڈٹ کیوں نہیں کیا گیا؟ حکومت پنجاب اس سکینڈل کی تحقیقات کی بجائے ایوان کا اجلاس ہی نہیں بلا رہی، الٹا لٹکانے کی بات ایک طرف کیا شہباز شریف انتظامی کرپشن پر جواب دہ نہیں؟پنجاب مسائل کی آماجگاہ بن گیا، صوبے میں سب اچھا نہیں اور وزیراعلیٰ غافل اعلیٰ بنے بیٹھے ہیں۔ وہ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
تازہ ترین