• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکولوں میں چھٹی اور نویں کی کلاسسز کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا

لاہور( خبر نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن نےطلبہ کی سرکاری سکولوں میں انرولنمنٹ بڑھانے کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی ۔ نئی پالیسی 2018 ءکے مطابق سرکاری سکولوں میں چھٹی اور نویں جماعت کی کلاسسز کا آغاز اپریل کی بجائے یکم مارچ سے ہوگا ۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحان کا آغاز 4 فروری سے ہوگا۔ فروری میں امتحانات کے بعد بچے ایک ماہ فارغ رہتے تھے۔ نئی پالیسی کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ سکول کے بچے بھی سرکاری سکولوںمیں آنے کی توقع ہے ۔
تازہ ترین