• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرائض محنت اور لگن سے سرانجام دینے والے افسران ہمارا فخر ہیں:آر پی او

ملتان(سٹاف رپورٹر)آر پی اومحمد ادریس احمد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو سیکنڈ کلاس سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے۔انہوںنے کہا کہ پیشہ وارانہ فرائض محنت اور لگن سے سرانجام دینے والے پولیس افسران ہمارا فخر ہیں۔ ایسے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی سے ان کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوتا ہے، انسپکٹر ذوالفقار احمد کو سیکنڈ کلاس سرٹیفکیٹ اور نقدپانچ ہزار روپے سے نوازا۔ سکیورٹی آفیسر رفاقت علی ، آئی ٹی انچارج محمد حنیف ، ہیڈکانسٹیبل محمد ارشاد، کانسٹیبل محمد سلیم اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد حسن کو بھی سیکنڈ کلاس سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے۔
تازہ ترین