• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹ پر قبضےکے خلاف آئی جے پی روڈ پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی گئی، فائرنگ سے 3 افراد زخمی

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) متنازعہ پلاٹ پر قبضہ کے خلاف احتجاجاً 50/40 افراد نے عامر نامی شخص کی قیادت میں آئی جے پی روڈ پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی، جڑواں شہر کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے ٹریفک بحال کرائی۔ ایس ایچ او سبزی منڈی انسپکٹر سجاد بخاری سے جب اس ضمن میں رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی کے علاقے میں گولڈن کیمپ کے قریب ایک متنازعہ پلاٹ پر قبضہ کے خلاف عامر نامی شخص کی قیادت میں 50/40 افراد نے روڈ بلاک کی تھی پولیس موقع پر پہنچی تو مظاہرین کا موقف تھا کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی ضیا اللہ شاہ کی قیادت میں پلاٹ پر قبضہ کیاگیا ہے ،فائرنگ سے موقع پر دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سروس روڈ پر عمران نامی ایک ڈینٹر بھی پنڈلی میں گولی لگنے سے زخمی ہو ا ہے اس کا اسلا م آباد پولیس نے الگ مقدمہ درج کرلیا ہے۔راولپنڈی پولیس نے واقعے کی انکوائری کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی اور معاملے کو پیچھے پھینک دیا، ایس ایچ او تھانہ پیر ودہائی سکندر نواز سے جب اس ضمن میں رابطہ کیاگیا تو ان کا کہنا تھا کہ متنازعہ پلاٹ تو راولپنڈی کی حدود میں ہی تھا جبکہ فائرنگ گرین بیلٹ پر ہوئی جو کہ اسلام آباد کا علاقہ ہے۔زخمیوں کےخلاف کارروائی انہی کی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین