• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کو ڈیجیٹلائز کرنے سے کرپشن میں کمی ہوگی،الطاف باوانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل نیب محمد الطاف باوانی نے کہا ہے کہ نیب سندھ کے پاس سب سے زیادہ کیسز زمینوں سے متعلق ہیں، زمینوں پر قبضے سے متعلق آباد ریسرچ سینٹر بنائے ۔ جعلی دستاویزات پر زمینوں کی خرید و فروخت روکنے کے لیے آباد اور ایس بی سی اے ،محکمہ ریونیو اور دیگر متعلقہ ادارے مل کر لائحہ عمل بنائیں پاکستان میں روزانہ اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے،نیب کی کارروائیاں بلاامتیاز اور سیاسی دباؤ سے بالا تر ہیں،اداروں کو ڈیجیٹلائز کرنے سے کرپشن میں کمی ہوگی،خراب طرز حکمرانی کے حامل لوگ ڈ یجیٹلازیشن نہیں چاہتے،آباد کے ذریعے 131 عوامی شکایات کا ازالہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آباد کے تحت تعمیراتی صنعت میں شفافیت اور احتساب کے موضوع پر منعقدہ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی جی ایس بی سی اے آغا مقصود عباس،آباد کی چیئرمین محمد عارف یوسف جیوا،سینئر وائس چیئرمین فیاض الیاس،وائس چیئرمین سہیل ورند ،سرکاری افسران اور آباد کے ممبران کی کثیر تعدادموجود تھی۔ اس موقع پر چیئرمین آباد عارف یوسف جیوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک روڈز کی تعمیر کے لیے پاکستان انجینئرنگ کونسل نے 28 چینی کمپنیوں کو ٹھیکے دیے ہیں ،چینی ٹھیکیداروں نے یہ ٹھیکے آگے مقامی ٹھیکیداروں کو سب لیٹ کردیے ہیں جو کرپشن کے ایک صورت ہے،سی پیک میں مقامی سرمایہ کاروں کو بھی چینی انویسٹر کے برابر مراعات دی جائیں۔
تازہ ترین