• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی قوانین کے تحت ٹرمپ کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیاجائے، ثروت اعجاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت ٹرمپ کو دنیا کیلئے خطرہ اور مذہبی جنونی قرار دیاجائے ،فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ،فلسطینی عوام کومظالم و طاقت سے نہیں دبایا جاسکتا ،بیت المقدس کے تحفظ کیلئے کسی طور بھی خاموش نہیں رہ سکتے ،بیت المقدس میں کسی کو سفارتخانہ کھولنے اور اسرائیل کو قابض ہونے سے روکنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے ، پاکستان سنی تحریک کے مارچ میں علماء کرام عاشقان رسولؐ بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں ،ن خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان جوہر جامعہ ابوبکر،جامعہ دارالعلوم سیدنا امیرحمزہ،جامعہ دارالعلوم اسلامیہ دارالقرآن،جامعہ دارالعلوم مدینہ العلوم،جامعہ دارالعلوم جامعہ نعمانیہ،جامعہ دارالعلوم رضویہ اور جامعہ انوالقرآن کے دورے کے موقع علامہ اشرف گورمانی،علامہ قاری صدیق،علامہ مفتی رفیق الحسنی،صاجزادہ غلام سبحانی،مفتی غلام مرتضیٰ مہروی ،مفتی غلام نبی فخری،مفتی محمودحسین فاروقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین