• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن سماعت و گویائی سے محروم 35بچوں کی کو کلیئر امپلانٹ سرجری کرائیگا

اسلام آباد (حنیف خالد) بحریہ ٹاؤن نے ایک بار پھر بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں سماعت و گویائی سے محروم 35 بچوں کے لئے مہنگی ترین کو کلئیر امپلانٹ سرجری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج سے سرجریز شروع کی جائیں گی اور شیڈول کے مطابق ایک دن میں 7 سرجریز کی جائیں گی۔ ایک سرجری کی لاگت 1.7 سے 2 ملین روپے ہے جو درمیانی طبقے کے لوگوں کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ چیئرمین ملک ریاض حسین اور ان کی صاحبزادی امبر شہزاد ملک کا مشن ہے کہ اس مرض میں مبتلا ہر بچے کو علاج فراہم کیا جائے۔ بحریہ ٹاؤن نے 2012 سے اب تک 400 کامیاب سرجریز کے لئے امداد کی ہے بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں ہر سرجری کے بعد مریضوں کے لئے Speech Therapy پروگرام کا بھی اہتمام ہے جس کے تحت روزانہ Speech Therapy کے لئے خصوصی سیشن ارینج کئے جاتے ہیں۔ بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال میں لیور، کڈنی اور کورنیل ٹرانسپلانٹ کے لئے پاکستان کا سب سے بڑا فلاح و بہبود آرگن ٹرانسپلانٹ پروگرام چل رہا ہے۔ اس عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے تحت بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال میں 55 کڈنی، 6 لیور اور 1 کورنیل ٹرانسپلانٹ سرجریز کامیابی کے ساتھ کی جاچکی ہیں۔ بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال میں دستیاب جدید ترین سہولیات اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی قابل قدر اور غیر ملکی تجربہ کار سرجن اور ماہرین نے کیا۔ پاکستان میں قوت و گویائی سے محروم بچوں کیلئے کو کلئیر امپلانٹ سرجری کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور اہمیت پر بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال کی جانب سے خصوصی سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کڈنی، لیور اور کورنیل ٹرانسپلانٹس پر بھی معلوماتی مہم چلائی جاتی ہے۔
تازہ ترین