• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا مجوزہ فیوچر ٹورز پروگرام ’’بگ فور‘‘ کی جانب پیشقدمی

ممبئی ( جنگ نیوز) بھارت 2019-23 کے دوران زیادہ تر میچز آسٹریلیا ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے ساتھ کھیلے گا ۔ تجویز کردہ فیوچر ٹورز پروگرام (ایف ٹی پی) سے بھارتی بورڈ نے اسپیشل جنرل میٹنگ میں نہ شرکا نے صرف اتفاق کیا بلکہ تصدیق کر کے معاہدے پر دستخط بھی کئے ۔ اس کے تحت بھارت کم سے کم ٹیسٹ میچز اور زیادہ سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا ۔ جس میں سے بھی زیادہ تر میچز ہوم گرائونڈ پر ہونگے ۔ بعض مبصرین کے مطابق بھارتی بورڈ کا پلان دراصل بدنام زمانہ بگ تھری فارمولے کا تسلسل ہی لگ رہا ہے، جسے چند ممالک کے اعتراض کے بعد مجبوراً ختم کرنا پڑا تھا۔ بگ تھری کے تحت بھارت ، انگلینڈ اور آسٹریلیا نہ صرف آئی سی سی کی آمدنی کا بڑا حصہ رکھتے بلکہ زیادہ تر میچز آپس میں ہی کھیلتے تھے۔ اب اس میں جنوبی افریقا کو شامل کرکے عملی طور پر بگ فور بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو بھارت کیخلاف دو طرفہ سیریز کے معاہدے کی خلاف ورزی پر قانونی نوٹس جاری کیا ہو ا ہے ۔ بھارت کا مجوزہ فیوچر پلان بگ فور کی جانب پہلا قدم لگ رہا ہے ۔ بگ تھری میں شامل تین ممالک کے علاوہ چوتھا جنوبی افریقا کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین