• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہملٹن،ویسٹ انڈیز کو 240رنز سے شکست،کیویز کا کلین سوئپ

ہملٹن ( جنگ نیوز) نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹیسٹ 240 رنز سے جیت کر دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا ۔ ہملٹن میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 444 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن وہ 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے 30 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی تو اسے جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا اور بریتھ ویٹ 20 اور شائے ہوپ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔80 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ چھٹی وکٹ کی شراکت میں چیس اور ریفر نے 78 رنز جوڑے لیکن چیس 64 اور ریفر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیمار روچ نے 32 رنز بنائے۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ ویگنر نے تین، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اورمچل سینٹنر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔شاندار سنچری پر راس ٹیلر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
تازہ ترین