• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر مسعود ہزاروی کے والد علامہ غلام جیلانی پاکستان میں وفات پاگئے

لوٹن (نمائندہ جنگ) الحرا ایجوکیشنل سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر مسعود اختر ہزاروی کے والد علامہ قاضی غلام جیلانی بمقام حطار ضلع ہری پور ہزارہ میں گزشتہ روز انتقال کرگئے، وہ عرصہ دراز سے علیل تھے،ان کی عمر86سال کے لگ بھگ تھی، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی والد کی وفات کی اطلاع ملنے پر گزشتہ روز ہی پاکستان روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل الحرا ایجوکیشنل سینٹر میں میئر لوٹن کونسلر چوہدری محمد ایوب، پیر سلطان فیاض الحسن، پیر سلطان نیاز الحسن، پیر ظفر اللہ، پیر فاروق شاہ، مولانا محمد اقبال اعوان، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، حافظ اعجاز احمد، چیئرمین بلڈنگ برجز راجہ اکبر داد خان، بلال سلطان، کونسلرز ریاض بٹ، راجہ محمد اسلم خان، راجہ سلیم اختر، راجہ وحید اکبر اور طاہر ملک کے علاوہ علامہ محمد بنیامین، سنی کونسل کے راجہ فیصل حسین کیانی، ن لیگ کے سید حسین شہید سرور، پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس یورپ کے چیئرمین ملک اللہ دتہ، جے کے ایل ایف کے ظفر خان اور صابر گل، قاری واجد حسین چشتی، محمد نثار کسمکوی، محمد صابر کسمکوی، تحریک کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری شریف، تحریک کشمیر سائوتھ زون کے صدر اقدس مغل، مسلم کانفرنس کے شبیر ملک اور ممتاز بٹ، یوکے اسلامک مشن کے شوکت بٹ، چوہدری محمد اقبال، پاکستان ہیومن رائٹس یوکے، کے چیئرمین چوہدری عبدالعزیز، حاجی محمد منیر، بیرسٹر نعیم خان، سید کامران عابد بخاری، قاری محمد محبوب، حاجی اللہ دتہ، شکیل راجہ، حاجی عظیم سمیت متعدد شخصیات نے یوکے بھر سے تعزیت کی ہے اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ خیال رہے کہ مرحوم ایک عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شفیق انسان تھے۔
تازہ ترین