• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچھلے پانچ سالوں میں، چائنا نے سائنس و ٹیکنالوجی میں حیرت انگیز ترقی کی بلکہ بجا طور پر چائنا، اب ’’عالمی ایجادات کا گھر‘‘ بن چکا ہے۔ اس کا کریڈٹ یقیناً حکومت کو جاتا ہے جس نے اعلیٰ معیار تعلیم، ریسرچ و ترقی کو نہ صرف بنیادی اہمیت دی بلکہ معیشت کو جدید تقاضوں پر استوار کرنے کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیا۔ تحقیق و ترقی کے اخراجات باون فیصد جو کہ ڈیڑھ ٹریلین بنتے ہیں، اور جی ڈی پی سات فیصد سے بھی زیادہ، جو بلاشبہ حیران کن ہے۔ مزید یہ کہ چائنیز ٹیکنالوجی اور ای۔ کامرس، ایک امریکن کمپنی کو بھی پیچھے چھوڑ گئی۔ پاکستان کو بھی چائنیز اکنامک ماڈل سے استفادہ کرنا چاہئے تاکہ پاکستانی عوام بھی اپنے دیرینہ دوست کی جدید ترین ایجادات سے مستفید ہو کر خوشحالی کی زندگی بسر کرسکیں۔
(حیدر ارشد)
haider.arshid@gmail.com

تازہ ترین