• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن،تحریک انصاف کے پارٹی انتخاب پر مزید کارروائی کا فیصلہ

Todays Print

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے دائر درخواست پر کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پا کستا ن نے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی سے 18 دسمبر کو تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان یا ان کی جانب سے کوئی اور جونیئر وکیل بھی پیش نہیں ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے تمام تفصیل فراہم کرے۔

تازہ ترین