• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 38819.65 پر بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، 100انڈیکس میں 294.54 پوائنٹس کا اضافہ ،مارکیٹ سرمایہ میں 63 ارب 19 کروڑ 64 لاکھ 68 ہزار 987 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 3 ارب 30 کروڑ 98 لاکھ 55 ہزار 398 روپے کی کمی رونماہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 7 کروڑ 77 لاکھ 81 ہزار 70 حصص کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 294.54 پوائنٹس کے اضافے سے 38819.65 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 30 انڈیکس بھی 129.32 پوائنٹس کی تیزی سے 19402.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد آل شیئر انڈیکس میں 221.57 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 585.06 پوائنٹس کی تیزی رہی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 78.96 پوائنٹس کے اضافے سے 14202 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 108.58 پوائنٹس کی کمی سے 19693.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 167.81 پوائنٹس کے اضافے سے 20006.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 257 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 80 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 260 روپے کے اضافے سے 12700 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی سودے بھی 80.90روپے کی تیزی سے 1789.95 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی جے ڈی ڈبلیو شوگر اور میکٹر انٹرنیشنل لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 117 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 8 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 67 لاکھ 28 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔
تازہ ترین