• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال کے آخری عشرے میں چار نئی پاکستانی فلموں کی ریلیز متوقع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سال رواں 2017 اب اختتامی مراحل میں ہے یہ سال ہر چند فلمی صنعت کے حوالے سے بہت اچھا نہیں رہا۔ لیکن اس سال فلموں کی کامیابی کا تناسب گزشتہ برسوں کے مقابلے میں حوصلہ افزا رہا۔ اب اس سال کے آخری عشرے میں بیک وقت چار نئی پاکستانی فلموں کی ریلیز متوقع ہے، جو دسمبر کے تیسرے ہفتہ میں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں ۔ ان میں اداکار و ہدایتکار شان کی فلم ارتھ ٹو، اداکار احسن خان کی فلم چھپن چھپائی، رنگریزہ اور آزاد بادشاہ شامل ہیں۔ فلمی حلقوں میں ان فلموں کے حوالے سے بہت خوشگوار توقعات قائم کی جارہی ہیں ۔ 2017کے آخری عشرہ میں ریلیز ہونے والی فلمیں اچھا بزنس کریں گی جس کے دوررس نتائج مرتب ہوں گے۔
تازہ ترین